counter easy hit

آرمی چیف کا ایکسپو سنٹر کا دورہ، سامان حرب اور اسلحے کے سٹالز کا جائزہ لیا

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (یس ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کے آخری روز ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا اور ملکی و غیر ملکی سٹالز پر رکھے سامان حرب اور اسلحے کا جائزہ لیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دفاعی نمائش کے آخری روز ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چین، ترکی سمیت دیگر غیر ممالک کے سٹالز پر رکھے مختلف جنگی سازو سامان اور دفاعی آلات کا معائنہ کیا اور غیر ملکی وفود سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

جنرل راحیل شریف نے نمائش میں پاکستانی سٹالز کا تفصیل سے دورہ کیا، انہوں نے پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی جانے والے سنائپر گن عضب کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ جنرل راحیل شریف نے ڈرون طیاروں، بلٹ پروف جیکٹس، بیجز، سیمولییٹرز میں بھی خصوصی دلچسپی لی اور وہاں پر موجود افراد سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دفاعی نمائش کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں ہونے والے سیمینار میں بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے، اس موقع پر ان کا خطاب بھی متوقع ہے۔