counter easy hit

کرپشن کے خاتمے تک امن و امان کا قیام ممکن نہیں: آرمی چیف

: Army Chief

: Army Chief

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے ہر سطح پر احتساب لازمی ہے ۔ کرپشن کے خاتمے تک ملک میں امن وامان کا قیام ممکن نہیں۔
راولپنڈی: (یس اُردو) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سگنل رجمنٹل سینٹر کوہاٹ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے میجر جنرل سہیل احمد زیدی کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہر سطح پر احتساب لازمی ہے کیونکہ کرپشن کے خاتمے تک امن و امان کا قیام ممکن نہیں ۔ واضح رہے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریشن ضرب کے آخری مرحلے پر بریفنگ دی گئی تھی۔ آرمی چیف نے شوال میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے علاقے میں حاصل کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔