counter easy hit

کراچی پولیس کی کارروائیاں،2ٹارگٹ کلر ،ڈاکو سمیت 17ملزمان گرفتار

Armed forces, 2 killer,

Armed forces, 2 killer,

کراچی ……کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2ٹارگٹ کلر اور ایک ڈاکو سمیت 17ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گولیمار چورنگی کے قریب شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑکر تشدد کیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کے 3ساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کلاکوٹ میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگروارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ بلدیہ ٹاون میں مختلف کارروائیوں کے دوران14 منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔