counter easy hit

میرا بھی آبائی تعلق پاکستان سے ہے: ارجن کپور

 Arjun Kapoor

Arjun Kapoor

بھارتی فلم سٹار ارجن کپور نے کہا ہے کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے پاکستان میں میرے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
ممبئی: (یس اُردو) ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے اور پاکستان میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے وہ پاکستان جانے کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں۔ ارجن کپور نے بتایا کہ ان کا ورثہ پاکستان میں ہے کیونکہ ان کے دادا کا تعلق پشاور سے ہے اس کے علاوہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد پاکستانی ہے جن سے وہ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں تاہم وہ خود بھی پاکستان جانے کیلئے بے قرار ہیں