counter easy hit

عارف علوی کی صدارت خطرے میں پڑ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتیں نئی حکومت کو ہر طرح سے ٹف ٹائم دینے میں مصروف ہیں ، اور اب خبر یہ ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی صدارت کو بھی خطرہ پڑ گیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے منصب صدارت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست کی سماعت کے لیے فاضل عدالت نے 21فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دوران سماعت درخواست گزار کو صدر عارف علوی کے خلاف ریکارڈپیش کرنے کی ہدایت کی ۔درخواست گزار کے موقف کے مطابق عارف علوی نے 1977ء میں دائر سول سوٹ کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی،عدالت نے استفسار کیا کہ عارف علوی نے جس عدالتی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی وہ کہاں ہے؟۔جس پر درخواست گزار نے ریکارڈ اگلی سماعت پر جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے 21فروری سماعت کی اگلی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی،عدالت نے عملے کویہ حکم بھی دیا کہ سول سوٹ کے آر این پی کو بھی درخواست کا حصہ بنایا جائے،خیال رہے حکومتی جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 13ویں صدرمملکت منتخب ہوئے تھے ، انہوں نے صدراتی الیکشن میں بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کاشکر ادا کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کا نامزد امیدوار صدر مملکت کیلئے کامیاب ہوا ہے۔ عمران خان کاشکریہ کہ انہوں نے مجھے اس عہدے کیلئے ذمہ دار سمجھا، یاد رہے کہ عارف علوی عمران خان کے پرانے ساتھی ہیں ، اور ایم کیو ایم کے بانی رکن بھی ہیں ، وہ پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہیں ، اور اس سے قبل وہ کراچی میں جماعت اسلامی کا حصہ تھے ،