yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

امن پسند ہیں لیکن اپنی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، چین

MH Kazmi August 1, 2017 1 min read
Are peaceful but no compromise on our execution, China
Share this:

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک امن پسند ہے لیکن اپنی عملداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Are peaceful but no compromise on our execution, China
Are peaceful but no compromise on our execution, China

پیپلز لبریشن آرمی کے 90 یوم تاسیس پر گریٹ ہال پیپلز میں خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے براہ راست کسی ملک کا نام نہیں لیا اور نہ ہی کسی سرحدی تنازع کی طرف اشارہ کیا تاہم انہوں نے کہا کہ اگرچہ چین کے عزائم پرامن ہیں لیکن وہ کسی سے دبنے والا نہیں۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کے عوام امن پسند ہیں اور ہم کبھی جارحیت یا توسیع پسندانہ رویہ اختیار نہیں کریں گے لیکن ہم تمام جارح قوتوں کو شکست دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قوم، تنظیم یا سیاسی جماعت کو چین کا کوئی بھی علاقہ اس سے علیحدہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم ایسا کڑوا پھل نگلیں گے جو ہماری خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے لیے نقصان دہ ہو۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پانچ سال کی سخت محنت کے بعد چینی فوج نے کامیابی سے اپنے تنظیمی و طاقت کے ڈھانچے اور ساکھ کی تشکیل نو کرلی ہے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ ہمارا اصول ہے کہ ’’بندوقوں پر پارٹی کا حکم چلتا ہے اور بندوقیں کبھی پارٹی کو نہیں چلاتیں‘‘۔ واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے برسراقتدار آنے کے بعد کرپشن کے خلاف مہم شروع کی ہے اور فوج کے متعدد اعلیٰ افسر بھی اس کی لپیٹ میں آئے ہیں۔
Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Nawaz Sharif's disqualification may end
Previous Post نواز شریف کی نااہلی ختم ہوسکتی ہے
Next Post پشاور ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کی چپل سے 2کلو ہیروئن برآمد
Exported 2 kilo heroin from the passenger sandal to go Dubai on Peshawar airport

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026

© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.