yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

سفارتخانہ پاکستان جرمنی میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے یوم سیاہ کا انعقاد

F A Farooqi September 6, 2016 1 min read
Black Day for Kashmiries-Germany
Share this:
Black Day for Kashmiries-Germany
Black Day for Kashmiries-Germany

جرمنی (انجم بلوچستانی) گزشتہ دنوں جرمنی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر توڑے جانے والے ظلم و ستم اور قتل عام کے خلاف کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے یوم سیاہ کا انعقاد کیا گیا، جسمیں جرمنی کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، طلباء و طالبات و عام افراد نے شرکت کی۔ فنانس سکریٹری ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی AGRS بیگم آر ایس چغتائی؛ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی جر منی مجاہد حسین شاہ و منظورحسین اعوان ؛ سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آصف محمود شاہ؛سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک جرمنی اور صدرمجلس شوریٰ MQI برلن خضرحیات تارڑ؛ پاک محمد مسجد اور بعد میں MQI برلن کے صدر صدیق اکبر؛ جرمن پاکستان فورم DPF کے سربراہ برلن ریجن وزیر حسین ملک اور جنرل سکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن محمد ارشاد شرکاء میں شامل تھے۔

تقریب کا آغازسفیر پاکستان کے پی اے غلام فرید کی تلاوت کلام پاک اور انگریزی ترجمے سے ہوا۔نظامت کے فرائض ہیڈ آف چانسری سجاد حیدر خان نے سر انجام دئے۔ یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ(ن) جرمنی کے چیف آرگنائزر ،محمد عنصر بٹ نے اپنے مخصوص اندازمیں تقریر کرتے ہوئے انڈین افواج کو للکارا اور مقبوضہ کشمیر میں ان بہیمانہ مظالم کی شدیدمذمت کی۔انہوں نے مقبوضہ وادی جموں و کشمیر سے انڈین افواج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ”انڈین افواج کشمیریوں کو غلام بنا کر نہیں رکھ سکتیں،انہیںجلد یا بدیرکشمیر سے جانا ہو گا۔”

انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام مندرجہ ذیل غزل سے کیا: خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے ٭وہ فصل گل جسے اندیشہءزوال نہ ہو مقبوضہ کشمیر کے کشمیری ایکٹیوسٹ راجہ ایم انور نے مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کا مختصر جائزہ لیتے ہوئے انڈین افواج کی حالیہ ،ظالمانہ اور غیر انسانی کاروائیوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کشمیریوں کے قتل عام پر سخت احتجاج کرتے ہوئے قابض انڈین افواج کی شدید مذمت کی اور جرمنی میں کشمیر کاز کیلئے سرگرم عمل تنظیمات کو اتحاد و اتفاق کی تلقین کرتے ہوئے مل جل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔

فری کشمیر آرگنائزیشن برلنFKOجرمنی کے صدر محمد صدیق کیانی نے کشمیر پر قابض افواج کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمائت کی اور تحریک آزادیء کشمیر کی جدوجہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےFKO کی جانب سے کشمیریوں کو ہر قسم کے تعاون ومدد کا یقین دلایا۔

نامور ایشین یورپین صحافی و شاعر،عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنلKFIامریکہ، یورپ، ایشیا،چیف کوآرڈینیٹرپاکستان عوامی تحریکPAT یورپ و چیر مین ایشین جرمن رفاہی سو سائٹیADWGجرمنی، ،محمد شکیل چغتائی نے وادی جموں و کشمیر پر قابض انڈین افواج کی پرتشدد اور بہیمانہ کاروائیوں،معصوم و نہتے کشمیریوں کے قتل عام،حزب المجاہدین کے نوجوان رہنما برہان وانی شہید و دیگر شہداء کی المناک شہادتوں پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ”کشمیریوں کا قتل عام بر صغیر کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت و سیکولرزم کی دعویدار انڈین ھکومت کے چہرہ پر ایک بدنما داغ ہے۔شہید برہان وانی و دیگر مقتولین نے اپنی جان قربان کر کے تحریک آزادیء کشمیر میںنئی روح پھونک دی ہے،جسے طاقت سے روکنا ممکن نہیں ۔انڈین افواج کے جلد یا بدیر کشمیر چھوڑنے میں ہی انکی بھلائی ہے۔”

سفیر پاکستان برائے جرمنی جوہر سلیم نے اپنے خطاب میںمقبوضہ کشمیر پر قابض انڈین افواج کے سفاکانہ قتل عام، کشمیری مسلمانوں کی کثیر شہادت،کرفیو کے نفاذ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سب کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ”مقبوضہ کشمیر کو بھارتی افواج کے غیر قانونی، غیر اخلاقی وسفاکانہ طاقت کے استعمال سے غیر معینہ مدت تک غیر انسانی تسلط میں نہیں رکھا جا سکتا۔کشمیریوں کے حق خود ارادیت وکشمیر کی آزادی کیلئے عالمی برادری کواقوام متحدہ کی ٦٨ سال قبل منظور شدہ قراردادوں کے عین مطابق دبائو ڈالنا چاہئے۔پاکستان ان قراردادوں کی روشنی میںمقبوضہ وادی جموں و کشمیر میںایک منصفانہ اور پر امن حل کے لئے کوشاں ہے۔”

سفیر پاکستان جوہر سلیم نے عالمی طاقتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ”مقبوضہ کشمیر میں انڈین افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے باوجودعالمی طاقتیں اپنے اقتصادی اور تجارتی مفادات کے مد نظر چشم پوشی کر رہی ہیں،جوانتہائی تشویش و فکرکا باعث ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں موجودہ افسوسناک حالات کے پیش نظر عالمی طاقتوں کواس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کی خاطردبائو ڈالنا چاہئے۔ پاکستان عالمی طاقتوں، یورپی یونین اور جرمن حکومت سے خصوصی رابطوں کے ذریعہ انہیں اپنی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کی درخواست کرتا ہے۔ تاکہ اس خطہ میں امن وامان اور سکون و اطمینان کا دور دورہ ہو سکے۔”

تقریب کے دوران سفیر پاکستان جوہر سلیم کی استدعا پر مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمڈ فورسز کے نہتے اور معصوم کشمیریوں کے بہیمانہ و سفاکانہ قتل عام پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ اس بارے میں ڈاکومینٹری فلموں کی نمائش بھی کی گئی۔

تقریب کی میڈیا کوریج کیلئے جیو ٹی وی کے نمائندے عرفان آفتاب، ڈچے ویلے(صدائے جرمنی) و دیگر پروگراموں کا نمائندہ،کلیم چیمہ، پاکبان ٹی وی انٹرنیشنل کے سر براہ ظہور احمد اور ایشین پیپلز نیوز ایجنسیAPNAانٹرنیشنل کے ایڈیٹر انچیف انجم بلوچستانی موجود تھے۔ تقریب کے خاتمہ پر سفیر پاکستان نے جملہ شرکاء کے جذبہ حب الوطنی اور کشمیریوں کے لئے یکجہجہتی کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔جس کے بعد حسب دستور سفارتخانہء پاکستان کی جانب سے مرغ پلائو، رائتہ ، کھیر اور گرم و ٹھنڈے مشروبات کااہتمام کیا گیا۔اس طرح یہ باوقار اور کامیاب تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Most Tragic incident of Parlimentry History
Previous Post قومی اسمبلی میں پارلیمانی تاریخ کا شرمناک ترین واقعہ، قومی اہمیت کا دن نظر انداز
Next Post ملک پرویز نارویجن وزیراعظم کے ساتھ ثقافتی میلے پر پتنگ بازی کرتے ہوئے
Cultural Festival

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.