counter easy hit

ارباز خان کا اپنے بھائی سلمان خان کی زندگی پر فلم بنانے سے انکار

Salman And Arbaz

Salman And Arbaz

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار و ہدایت کار ارباز خان نے کہا ہے کہ وہ بلاک بسٹر فلمیں دینے والے اپنے بھائی سلمان خان کی زندگی پر فلم نہیں بنا سکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی سلمان خان پر فلم نہیں بنا سکتے کیونکہ جو اداکارخود کوفلم نگری میں کامیابی سے منواچکا ہے اورجہاں مداح اس کے بارے میں سب جانتے ہوں اس اس کی زندگی پرفلم نہیں بنائی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اداکاروں کی زندگی پر فلمیں تب بنتی ہیں جب بہت کچھ ان کےبارے میں منظرعام پر آیا نہ ہو۔