counter easy hit

اے آر رحمان نے دیپکا کی آواز کو قبولیت کی سند دیدی

A.R.Rahman

A.R.Rahman

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے اپنی فلموں میں گلوکاری کا مظاہرہ بھی کیا جیسے عالیہ بھٹ، سلمان خان اور شردھا کپور، اور اب ان میں دیپکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہونے والا ہے جو اپنی زیر تکمیل فلم ’’تماشا ‘‘ میں ایک گانے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کریں گی۔

اس فلم کی ہدایات معروف ڈائریکٹر امتیاز علی دے رہے ہیں جو اس سے پہلے ہائی وے، راک اسٹار اور جب وی میٹ جیسی سپرہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔ اس حوالے سے دپیکا کی موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ تصویر بھی انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ باہمی اشتراک پرستاروں کو دیوانہ بنانے کے لیے کافی ثابت ہو گا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اے آر رحمان نے دپیکا کی آواز کو قبولیت کی سند دیدی ہے۔

رنبیر کپور اور دپیکا اس فلم کے مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کی شوٹنگ دہلی میں جاری ہے۔ یہ رنبیر اور دپیکا کی اکھٹی چوتھی فلم ہے اس سے پہلے یہ دونوں ’’ بچنا اے حسینو، بمبئے ٹاکیز اور یہ جوانی ہے دیوانی ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں۔ فلم ’’تماشا ‘‘ کو اگلے سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔