counter easy hit

بجلی بدستور مہنگی ،آپٹما کا پنجاب میں ملیں بند کرنے پر غور

APTMA found in Punjab

APTMA found in Punjab

لاہور….آپٹما پنجاب نے وزیر اعظم کے حکم کے باوجود بجلی کی قیمت تین روپے فی یونٹ کم نہ ہونے پر صوبے میں ملیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا ۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان انیس احمد کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، وزیر اعظم کے حکم کے باوجودپنجاب میں لیسکو اور دیگر کمپنیاں بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کم نہیں کر رہیں، ایسی صورت حال میں مزید کاروبار نہیں چلا یا جا سکتا ۔انیس احمد نے بتایا کہ بجلی کی قیمت ناقابل قبول ہونے کے باعث پنجاب میں ملیں بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ، حکومتی پالیسیوں کے باعث اس سال برآمدات میں 14 فی صد تک کمی آچکی ہے ۔