counter easy hit

سعودی عرب میں جنسی ہراسانی کی روک تھام کے لیے قانون منظور

ریاض: سعودی عرب کی مجلس شوری نے خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات کی روک تھام سے متعلق کے قانون منظور کرلیا ہے۔

Approved the law to prevent sexual harassment in Saudi Arabiaعرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے شاہی فرمان کی روشنی میں جنسی ہراسانی کے خلاف قانون کا مسودہ تیارکیا تھا، 8 شقوں پرمشتمل قانون کا مقصد ہراسانی کے واقعات کی روک تھام، شخصی آزادی کویقینی بنانا، ہراسانی میں ملوث افراد کوقانون کے شکنجے میں لانا اوراس جرم کے شکارافراد کوتحفظ کی فراہمی ہے۔

قانون کے تحت جنسی ہراسانی کا شکار فرد اوراس کی نشاندہی کرنے والے کی شناخت کوخفیہ رکھا جائے گا۔ جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پرمجرم کو کم ازکم دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں میں کوئی ایک ہو سکتی ہے۔ واقعے کی نوعیت کے پیش نظر قید کی سزا زیادہ سے زیادہ 5 برس جب کہ جرمانے کی رقم 3 لاکھ ریال تک بڑھائی جاسکتی ہے۔