counter easy hit

عابد شیر علی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کی این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے اور الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عابد شیر علی کی درخواست منظور کر لی ہے اور الیکشن کمیشن سمیت دونوں فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ جب تک پٹیشن کافیصلہ نہیں آجاتا اس وقت فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا تھا اور مخالف امیدوار کو جتوانے کےلئے جعلی فارم 45 بنائے گئے۔ عابد شیر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے اور عدالت فیصلے تک فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا بھی حکم دے۔جسے منظور کر لیا گیاہے۔