counter easy hit

انوشکا شرما نے ویرات کا پروپوزل ٹھکرا دیا

Anushka Sharma, Virat

Anushka Sharma, Virat

اے دل ہے مشکل کی ہیروئن انوشکا شرما نے ویرات سے اپنا رشتہ توڑنے کا اعلان کر دیا
ممبئی (یس اپردو) بالی وڈ میں دو ہزار سولہ کا آغاز ہی جوڑوں میں جدائیاں لے آیا ، رنبیر کترینہ کے بعد ویرات اور انوشکا کی دوستی بھی خطرے میں پڑ گئی ۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بے تابیاں دیکھ کر تو لگتا تھا کہ بینڈ باجا بجنے کو ہے لیکن اے دل ہے مشکل کی ہیروئن نے بالی وڈ کی اس جوڑی کو توڑنے کا اعلان کر دیا ۔
بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ انوشکا نے ویرات کا پروپوزل ٹھکرا دیا ، دونوں نے انسٹاگرام پربھی ایک دوسرے کو فولو کرنا چھوڑ دیا ۔رنبیر کترینہ ، ارباز ملائکہ ، فرحان ادھونا کے بعد اب انوشکا اور ویرات بھی دو ہزار سولہ میں جدا ہو جائیں گے ۔