counter easy hit

عدلیہ مخالف احتجاج؛ (ن) لیگی ارکان اسمبلی سمیت 6 افراد پر فردجرم عائد

لاہور: ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج کرنے والے ارکان اسمبلی سمیت 6افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

Anti-judicial protest; individual crime impliment on six people including N league member assemblyلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج کرنے والے ارکان اسمبلی سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ فل بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اور رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر سمیت 6 افراد پرفرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کو 7 روز میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا تاہم ارکان اسمبلی سمیت 6 ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

ملزمان عدالت میں فرد جرم سے بچنے کے لیے اپنی بیماریوں، عدلیہ تحریک کا حوالہ دیتے رہے اور معافیاں بھی مانگتے رہے جس پر بنچ نے ریمارکس دیے کہ آپ کا لیڈر بھی سارا دن یہی کام کرتا ہے، یہ کورٹ آف لاء ہے یہاں کسی کے خلاف فیصلہ نہیں ہوگا اور قانون کی حکمرانی ہوگی۔ عدالت عالیہ نے ارکان اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی مزید کارروائی 18 مئی تک ملتوی کردی جبکہ ملزمان کو فرد جرم کی کاپیاں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔