دنیا کی پہلی گھومنے والی عمارت 2020 تک دبئی میں تعمیر کی جائے گی۔

یہ بلند و بالا عمارت متوقع طور پر اپنی بجلی خود پیدا کرے گی جس کے لیے ہر منزل پر ونڈ ٹربیونز نصب ہوں گے جبکہ چھت پر سولر پینلز لگائے جائیں گے۔ڈائنامک آرکیٹیکچر کی ویب سائٹ کے مطابق یہ روزمرہ کی زندگی کے لیے ایک نئی پراڈکٹ ثابت ہوگی اور اس ہوٹل کے ساتھ اسٹارز لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہاں رہنے والوں کو پرتعیش رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور وہ ہر چیز میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے مستفید ہوسکیں گے۔اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس کا ہر اپارٹمنٹ بہت مہنگا ہوگا، جن کی مالیت کم از کم 3 کروڑ ڈالرز ہوگی جبکہ اس کی تعمیر میں بھی کروڑوں ڈالرز لگیں گے۔








