counter easy hit

مریم اورنگزیب کی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک رپورٹر نے مریم اورنگزیب کو طلال چوہدری کی سزا سے متعلق بتایا جس پر مریم اورنگزیب ہکا بکا رہ گئیں۔ مریم اورنگزیب کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی، یہی نہیں سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو مذاق بھی بنایا اور اسے وائرل کر دیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا کو دیکھتے ہی مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم لوگوں نے میری کیا ویڈیو چلوا دی ہے۔ میری ویڈیو کس نے چلوائی ہے میں اچھی طرح جانتی ہوں۔ اسی موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا عزم ایسا ہی ہے جیسا پہلے تھا۔ نواز شریف نے ہم سب کے ساتھ میٹنگ بھی کی،ان کا جذبہ بالکل ویسا ہی تھا۔ نواز شریف کو پمز منتقل کیا گیا تھا لیکن طبیعت میں بہتری آنے پر انہوں نے واپس جانے کا اصرار کیا جس پر انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے، اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔