counter easy hit

اداکارہ اقرا عزیز کے ناقا بل یقین بیان نے سوشل میڈیا پر تھرتھی مچا دی

Another trusted actor of the actor, Iqra Aziz, has begun on social media

کراچی (ویب ڈیسک) اہلیہ کی جانب سے اداکار محسن عباس حیدر پر تشدد کا الزام عائد کیے جانے پر اداکارہ اقرا عزیز نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقرا عزیز نے کہا کہ باڈی بلڈنگ کے ذریعے آپ ایک مضبوط آدمی تو بن سکتے ہیں لیکن جب آپ ایک خاتون پر ہاتھ اٹھاتے ہیں تو آپ بطور مرد نا اہل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے محسن عباس حیدر کو مخاطب کرکے کہا ہمیں اس چیز کی قطعی ضرورت نہیں ہے کہ اس وقت تمہاری ذہنی حالت کیا تھی اور نہ ہی ہمیں تمہارا موقف سننے کی ضرورت ہے، اب وقت ختم ہوگیا ہے۔اقرا عزیز کی جانب سے اپنی پوسٹ میں محسن عباس حیدر یا ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کا نام نہیں لیا گیا جس پر ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کہیں اقرا کو ان کے نئے نویلے منگیتر یاسر حسین نے تو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔ اس صارف کو دیے گئے اپنے جواب میں اقرا عزیز نے اس کے نظریے کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یاسر نے تو پیار کا اظہار کیا تھا لیکن آپ لوگوں سے وہ بھی برداشت نہیں ہوا۔خیال رہے کہ مذاق رات کے ڈی جے محسن عباس حیدر پر ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے تشدد کا الزام عائد کیا تھا ۔ فاطمہ کے مطابق ڈی جے نے اسے اس وقت بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ حاملہ تھی ۔ فاطمہ نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ جب ان کا لاہور میں بیٹا پیدا ہوا تو اس وقت ڈی جے کراچی میں ایک ماڈل گرل کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہا تھا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق یاسر حسین اور اقرا عزیز بلاشبہ اس وقت پاکستان کے مقبول ترین جوڑوں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ رواں ماہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں سب کے سامنے منگنی ہے۔ اقرا عزیز نے یاسر حسین کی شادی کی پیشکش ایوارڈ تقریب کے دوران قبول کرلی تھی جس پر یاسر نے انہیں گلے لگا کر گال پر بوسہ بھی دیا، جس پر لوگوں کی جانب سے کافی سخت ردعمل بھی سامنے آیا۔اب اس جوڑے نے ڈان کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر بات کی۔شادی کی پیشکش:اقرار عزیز نے اس بارے میں کہا ‘صحیح بات تو یہ ہے کہ میرے لیے لوگوں کی باتیں کوئی معنی نہیں رکھتیں، میں بہت خوش ہوں، میرا خاندان یاسر کو پسند کرتا ہے اور پوری انڈسٹری نے مجھے مبارکباد دی’۔یاسر کی جانب سے گلے لگانے کے حوالے سے سوال پوچھنے پر اداکارہ کا کہنا تھا ‘اس وقت میں اپنی زندگی کے بہت قیمتی لمحے کے گزار رہی تھی، میں نے اپنے ارگرد موجود لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا، ہاں میں ایک اداکارہ ہوں جو ڈراموں میں کام کرتی ہے اورمیرے کرداروں کی وجہ سے لوگوں کے اندر میرے بارے میں ایک خاص تصور کیا جاتا ہے، ان کو لگتا ہے کہ میں ایک مثالی بہو بیٹی ہوں، شلوار قمیض پہنتی ہوں اور نرم مزاج ہوں، مگر میری شخصیت یہاں تک محدود نہیں، میں جینز پہن کر بھی اتنی ہی مطمئن ہوتی ہوں جتنا شلوار قمیض پہن کر، میں 21 سال کی ہوں اور میں اپنی پوری زندگی یہ دکھا کر نہیں گزار سکتی کہ لوگ میرے بارے میں کیا تصور رکھتے ہیں، ایک مجھ سے محبت کرنے والا ایک لڑکا پوری دنیا کے سامنے شادی کی پیشکش کا فیصلہ کرتا ہے تو میں خوش کیوں نہ ہو؟’شادی کی یہ پیشکش رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کے نمایاں لمحات میں سے ایک تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ یہ پبلسٹی کے لیے اسے پلان کیا گیا تھا،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website