counter easy hit

نئے پاکستان کی جانب ایک اور قدم ۔۔۔۔۔ عمران خان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے حوالے سے ایسی خبر کہ آپ خوشی سے جھوم اٹھیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب مہا تیر محمد سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ مہا تر بن محمد نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔جب کہ وزیراعظم عمران خاننے کہا کہ تمام پاکستان مہا تیر بن محمد کو اعلیٰ رہنما سمجھتے ہیں۔
پاکستان اور ملائشیا کے درمیان انتہائی قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ملائشیا کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے مہا تیر محمد کا وژن قابل تحسین ہیں۔ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کو ملائشیا کے دورے کی دعوت دی ہے جب کہ عمران خان نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ ملائشین وزیراعظمنے عمران خان کی دعوت قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔جب کہ دوسری طرف عمران خان چین کے دورے پر جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی۔عمران خان 3نومبر کو چینکے دورہ پر روانہ ہو نگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم 6 نومبر تک چین میں غیر معمولی ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں سی پیک اور دیگر شعبوں میں تعاون پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان یہ دوسرا غیر ملکی سرکاری دورہ ہو گا۔عمران خان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی چین جائے گا۔عمران خان چین کے ساتھ سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ دوسرا سرکاری دورہ ہو گا۔عمران خان نے اس سے قبل سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا۔اور سعودی عرب کے بعد عمران خانپاکستان کے دوست ملک چین کا دورہ کریں گے۔