counter easy hit

پاکستان پوسٹ کا ایک اور انقلابی ا قدام ۔۔

Another post of revolutionary revolutionary of Pakistan Post ..

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات ،پوسٹل سروسزمراد سعید نے کہا ہے کہ بیرون ملک سےبھیجی گئی رقوم پرکوئی کٹوتی نہیں ہوگی، بیرون ملک سے آنے والی رقوم گھر تک پہنچائیں گے، پاکستان پوسٹ سے پھل اور میوہ جات بھی برآمد کیے جاسکیں گے،برآمدات پرسستی چیزیں خریدنے کیلئے سبسڈی کارڈ دیا جائے گا۔انہوں نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم مفت وصول کی جاسکیں گی۔27ہزار جگہوں پر پاکستان پوسٹل سروس موجود ہے۔27ہزار جگہوں پرنیشنل بینک کی سہولت موجود ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جلد بیرون ملک سے آنے والی رقوم کو عوام کے گھر تک پہنچائیں گے۔ مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ 500روپے سے 50 ہزار تک گھر پہنچاتا ہے، پاکستان پوسٹ سے ایک دن کے اندر اندر بھی چیزیں بھیجی جاسکتی ہیں۔برآمدکنندگان کو سہولت سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔پاکستان پوسٹ کاروباربڑھانے میں برآمد کنندگان کی مدد کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ سے پھل اور میوہ جات بھی برآمد کیے جاسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کو ایسا بنائیں گے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں نے ساتھ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات پر سبسڈی کارڈ دیا جائے گا۔سبسڈی کارڈ سستی چیزیں ملیں گی۔مرادسعید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بہتراورقانونی راستہ دے رہے ہیں، عوام کو سہولت دیں گے تو محصولات زر آئے گا۔ ہم پہلے چھوٹے کاروباری حضرات کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 90فیصد ریسٹ ہائسز بک ہوگئے ہیں، ہم ای کامرس سے 900کاروباری شعبوں میں حصے دار بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترسیلات زر میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ ہمیں بدلہ اور حوالہ سے بھی نجات ملے گی۔ وفاقی وزیرپوسٹل سروسز نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی وزیراعظم عمران خان کے لیے بہت اہم ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستانی اشیاء کوفروغ دیں گے۔ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے ملکی مصنوعات کی تشہیرکررہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website