counter easy hit

بریکنگ نیوز : تبدیلی کی لہر اُلٹی چل پڑی!! حکومت نے ایک اور اہم وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) تبدیلی کی لہر اُلٹی چل نکلی!! وزیراعلیٰ نے اہم رہنما سے قلم دان واپس لے لیا، نوٹی فکیشن جاری۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میر نصیب اللہ مری سے صحت کا قلم دان واپس لے لیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق جام کمال نے نصیب اللہ مری سے قلم دان واپس لے لیا ہے،

وہ وقت جب ایک خوبرولڑکی سپر مارکیٹ میں اپنے جسم کی نمائش کر رہی تھی اور ملک الموت آپہنچا۔۔۔ ایسا واقعہ جسے پڑھ کر آپ کا دل بےساختہ ہو کراستغفارکاورد جاری کر دے

دوسرے وزیر کی نامزدگی تک صحت کا قلم دان وزیر اعلیٰ ہی کے پاس رہے گا، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نصیب اللہ مری نے گزشتہ برس اگست میں صحت کا قلم دان سنبھالا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ محکمہ صحت کا قلم دان چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے، بلوچستان کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ میر نصیب اللہ مری نے 2108 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی حلقے PB-9 کوہلو سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نشست جیتی تھی اور بلوچستان اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 نومبر کو محکمہ صحت کی کوارٹرلی انٹر ڈسٹرکٹ میٹنگ میں وزیر صحت ڈی ایچ اوز پر برس پڑے تھے، انھوں نے سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی ایچ اوز کی کارکردگی اچھی نہیں، بہتر سہولتوں تب دی جائیں گی جب کارکردگی بہتر بنائی جائے گی، میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا تھا کہ ضلعی اسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز فعال کر رہے ہیں۔ 26 نومبر کو محکمہ صحت بلوچستان نے غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف ضلعی اسپتالوں سے 9 ڈاکٹر اور ایک نرس بر طرف کر کے اعلامیہ جاری کر دیا تھا۔ قبل ازیں بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز کی تعداد کا مسئلہ بھی اٹھا تھا، جس پر میر نصیب اللہ مری نے کہا تھا کہ ہم ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر تعینات کر رہے ہیں، تجاویز دی جائیں۔

another, Minister, fired, from, Ministry, change, is, itself, changing

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website