counter easy hit

ایک اور بھارتی جنگی طیارہ مگ 21 گر کر تباہ

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر گوالیار میں بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گوالیار میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارہ گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی بھارتی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ شہر چترادرگہ میں ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی ڈرون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ بھارت کے طیارے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے تربیتی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست اُتر پردیش میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارہ بجلی کی تاروں میں پھنس گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ قبل ازیں بجلی کی تاروں میں پھنس کر ہی بھارت کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کا واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں پیش آیا تھا۔ اس واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ( ایس ڈی آر ایف ) کی میڈیا انچارج پروین الوک نے بتایا تھا کہ امدادی سامان لے جانے والا یہ ہیلی کاپٹر ہیریٹیج ایوی ایشن کی ملکیت تھا جسے پائلٹ راج پال اُڑا رہے تھے۔ واضح رہے کہ بھارت میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز گرنے اور تباہ ہونے کی خبریں اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ جب کہ فروری میں بھی پاک فضائیہ نے

ایک بھارتی مگ 21 اور ایس یو 30 جیسا جدید جنگی طیارہ بھی مار گرایا تھا۔

ANOTHER, INDIAN, MUG, JET, DESTROYED, DURING, FLIGHT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website