counter easy hit

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔!! کورونا وائرس کا ایران پر سب سے بڑا وار، برادر اسلامی ملک سوگ میں ڈوب گیا

ایران میں ایک دن میں کرونا وائرس کا شکار 54 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 291 ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج ایران میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 54 افراد کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ ترجمان وزارت صحت کی جانب سے لائیو پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا ہے
کہ ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ متاثرہ افراد میں بھی 12 فیصد اضافہ ہو چکا ۔ایران چین کے بعدوہ ملک ہے جس کو کرونا وائرس نے سب سے زیاد متاثرہ کیا ہے۔ یہاں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 8 ہزار 600 افراد خطرناک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ متاثر ہونے والوں اور وائرس سے ہلاک ہونےو الے افراد میں اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔ایران کی 55 سالہ خاتون رکن پارلیمنٹ فاطمی رہبر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکی ہیں ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 291 ہوگئی ہے ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی یہ دوسری سرکاری شخصیت ہیں، اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر بھی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ممبر پارلیمنٹ کی ہلاکت اس بات کو ظاہر کرتی ہےکہ ایران میں کورونا وائرس تیزی سے سرکاری اداروں میں بھی پھیل رہا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق 7مارچ کو ایران میں کورونا وائرس سے 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ۔جبکہ متاثرہ مریض 4500 سے زائد تھیں جن میں 23 رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ تاہم آج کے روز ایران میں کرونا جیسے خطرناک وائر س سے سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آئیں ہیں ۔ جس سے تاثر ملتا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس بے قابو ہو گیا ہے۔

In this photo released by the official website of the office of the Iranian supreme leader, Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei, right, leads the Friday prayers at Imam Khomeini Grand Mosque in Tehran, Iran, Friday, Jan. 17, 2020. Iran’s supreme leader said President Donald Trump is a “clown” who only pretends to support the Iranian people but will “push a poisonous dagger” into their backs, as he struck a defiant tone in his first Friday sermon in Tehran in eight years. (Office of the Iranian Supreme Leader via AP)

ANOTHER DEATH IN IRAN, WHOLE COUNTRY SINKED IN GRIEF

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website