counter easy hit

پنجاب حکومت کی ایک اور کمپنی ”کامیاب“ منظر عام پر

لاہور: پنجاب کمپنیز سکینڈل، پنجاب حکومت کی ایک اور کمپنی ”کامیاب“ منظر عام پرآ گئی۔ پنجاب حکومت نے “کامیاب” کمپنی رجسٹرڈ تو کرائی، لیکن اس کو ظاہر نہ کیا، شہباز شریف نے دو ماہ قبل منظوری دی تھی، 15 کروڑ 78 لاکھ روپے بھی فراہم کردیئے گئے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو ضروری دستاویزات بھی فراہم کردی گئی ہیں جس کے بعد کمپنی مکمل فعال ہوچکی ہے۔

Another company of Punjab government is "KAMYAB" on the sceneکامیاب نامی کمپنی کو حکومت نے 15 کروڑ 78 لاکھ روپے دیئے جبکہ کمپنی نے مزید 10 کروڑ کی ڈیمانڈ کی ہے۔ دو برس قبل قطر اور پنجاب حکومت کے مابین ہونیوالے معاہدے کے تحت دو لاکھ افراد قطر بھجوائے جانے تھے، لیکن دو سال گزرنے کے باوجود ایک شخص بھی لیبر کے طور پر نہ بھجوایا جاسکا۔ کچھ ماہ قبل جب وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لیبر قطر بھجوانے کے حوالے سے پیش رفت پوچھی تو معلوم ہوا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید ،سیکرٹری لیبر ڈاکٹر فرح اور دیگر افسروں پر مشتمل پنجاب حکومت کی ٹیم قطر کا وزٹ تو کرچکی ہے لیکن اس کے بعد سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔

شہباز شریف نے قطر میں لیبر بھجوانے سے متعلق فوری طور پر اقدامات کرنے کا حکم دیا تو ساتھ ہی محکمہ لیبر بے بس ہوگیا اور دو ماہ قبل نئی کمپنی کھولنے کی منظوری لے لی، اب صرف پانچ ہزار افراد کو قطر بھجوایا جارہا ہے۔ محکمہ خزانہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ لیبر قطر بھیجنے کیلئے بھی کمپنی کھولی گئی، محکمہ لیبر یہ کام نہیں کرسکتا تھا اس لئے الگ سے کمپنی بنائی گئی ہے، کمپنی کی کارکردگی کو مانیٹر بھی کریں گے، جبکہ محکمہ لیبر حکام کا کہنا ہے لیبر قطر بھجوانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔