پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے، نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں۔کرکٹرکے قریبی ذرائع کے مطابق سرفرازکی والدہ کواتوارکے روزکراچی کے نجی اسپتال میں پتے کی سرجری کیلئے داخل کیا گیا جس کے بعد ان کی طبیعت

Another breakthrough for Pakistan: Sarfraz Ahmed to miss Australia ODI after mother falls ill
بگڑگئی اوروہ تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں جس کے باعث قومی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان اوروکٹ کیپرسرفراز احمد آسٹریلیا سے وطن واپس آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزنے کہا ہے کہ اگر ان کی طبیعت شام تک بہتر نہ ہوئی تو انہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آنا پڑا تھا۔








