counter easy hit

لاہور کی تاریخ کی ایک اور بڑی ڈکیتی ۔۔۔۔۔خبر کی تفصیلات آپ کو بھی پریشان کر ڈالیں گی

لاہور(ویب ڈییسک ) لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں، شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق رنگ محل کے علاقے صرافہ بازار میں آصف سونار کی دکان میں چور چھت کی طرف سے لوہے کی گرل کاٹ کر داخل ہوئے۔انہوں نے دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا کنکشن کاٹ دیا۔ دکان سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و پرائز بانڈز، 70 تولے سونا اور 7 کلو چاندی چوری کر لی۔ اطلاع ملنے پرپولیس کے کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ڈاکوؤں نیستوکتلہ میں کامران کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ 35ہزار روپے مالیت ، اقبال ٹاؤن میں یاسرکے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت، ہڈیارہ میں خادم، اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 75ہزار روپے مالیت ،لٹن روڈ کے علاقے میں سلیم، اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 30ہزار روپے مالیت ،شادباغ کے علاقے میں عنصر، اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالیت ، فیصل ٹاؤن میں حسن، اس کی فیملی سے 1 لاکھ 45ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، مغلپورہ کے علاقے میں وارث سے 60ہزار روپے، موبائل فون، سمن آباد میں علی سے 42ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں افضل سے20ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں محمود سے 17ہزار روپے موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے جنوبی چھاؤنی اور نواب ٹاؤن کے علاقوں سے دو گاڑیاں رنگ محل، مزنگ، ڈیفنس، راوی روڈ، شاہدرہ ٹاؤن اور چوہنگ کے علاقوں سے چھ موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔