counter easy hit

اٹلی میں سالانہ موٹر سائیکل شو

Annual motorcycle show in Italyاٹلی کے شہر میلان میں سالانہ انٹرنیشنل موٹر سائیکل شو کاانعقاد کیا گیا، جس میں جدید اسپورٹس اور ہیوی بائیکس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

مقامی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے ای آئی سی ایم اے نامی اس موٹر سائیکل شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ٹریل بائکس اور دیگرایونٹ کا حصہ بنائی گئیں ۔اس کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس سمیت دیگر ایسیسریز بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ شو میں اٹلی سمیت مختلف ممالک سے سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس پیش کیں جبکہ پرانی بائیکس کو بھی نئی جدت کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔ 6روز تک جاری رہنے والی اٹلی کی سب سے بڑی موٹرسائیکل نمائش میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔