لاہور:یوتھ اولمپکس کے ایشین ہاکی کوالیفائرز کیلیے قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

ایونٹ کا انعقاد 25 سے 29 اپریل تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہو گا۔ ایونٹ میں شریک 11 ٹیموں میں سے ٹاپ 2 ٹیمیں ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں 6 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک شیڈول یوتھ اولمپکس میں ایشیا کی نمائندگی کریں گی








