counter easy hit

وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹی کا اعلان

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات حسنات قریشی کا کہنا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 2 جون سے  12 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

Announcement of summer vacation in federal educational institutionsایکسپرس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات حسنات قریشی کاکہنا تھا کہ آئندہ ماہ کی یکم کو اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجز میں آخری تدریسی دن ہوگا اور 2 جون سے 12 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ جب کہ نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے بارہ اگست تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ رواں برس رمضان المبارک اور غیر معمولی گرمیوں کے باعث سندھ اور پنجاب میں وقت سے پہلے ہی موسم گرما کی تعطیلات پڑ چکی ہیں۔