counter easy hit

پی ایس ایل تھری کی 6 ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان

اسٹار آل رائونڈرشعیب ملک پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے، جنوبی افریقہ کے سابق کپتان جوہان بوتھا اسسٹنٹ کوچ کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

Announcement of six teams captains of PSL thirdملتان سلطانز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم نے کہا کہ ’شعیب اس وقت اپنےکیریئر کی سب سے بہترین فارم میں ہیں اور دنیا میں ہونے والی تمام مشہور ٹی 20 لیگز میں حصہ لینے کے باعث ان کے پاس بہت تجربہ ہے۔ اسی وجہ سے وہ اس ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ ‘وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ’شعیب کی آل رائونڈ کارکردگی یقینا ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی کو بہت فائدہ پہنچائے گی اور میں پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں ان کو پر فارم کرتا ہوا دیکھنے کے لیے بہت پر جوش ہوں۔ ‘ملتان سلطان کے صدر عشرشون کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ہیڈ کوچ ٹام موڈی کی زیر سر پرستی کوچنگ اسٹاف میں محمد وسیم اور جوہان بوتھا کی شمولیت پول کی مضبوطی کی علامت ہے جبکہ ٹیم منیجر کے طور پر ندیم خان کی شمولیت ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ ‘عشرشون نے کہا کہ ہم اپنی فرنچائز میں شعیب ملک کو دیکھ کر بھی بہت پر جوش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اپنے کھیل کے جارحانہ انداز کے باعث ٹیم کی قیادت کے طور پر کریں گے۔ اس کے علاوہ اس سیزن میں ان کی موجودگی کا ملتان سلطانز کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔‘

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ کا آغاز ہو گیا اور 6 فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے تجربہ کار مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی باگ ڈور اس مرتبہ بھی ڈیرن سیمی سنبھالیں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت تیسرے ایڈیشن میں بھی سرفراز احمد ہی کریں گے۔ لاہور قلندرز برینڈن میکولم کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔