counter easy hit

انا للہ وانا الیہ راجعون : معروف پاکستانی اداکار انتقال کر گئے،

لاہور (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے، علی اعجاز کی عمر 77برس تھی ،دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا جس کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گئے، انہوں اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 1967 میں فلم انسانیت سے کیا، جس کے بعد انہوں نے لاتعداد کامیاب


فلموں میں کام کیا، جس کے بعد علی اعجاز نے 1985 میں ٹیلی ویژن کو رخ کیا اور مزاحیہ ڈرامہ سیریل خواجہ اینڈ سنز میں کام کر کے کامیابی سے چار چاند لگا دیئے۔ اس کے بعد انہوں نے سیالکوٹ میں ایک فلاحی ادارے کا آغاز کیا جو کہ ایک نان گورنمنٹ این جی او تھی جس کا نام علی اعجاز فاؤنڈیشن رکھا، یہ منصوبہ غیرب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتا تھا اور ادارے نے 3 برس کے دوران غریبوں کیلئے 132 گھروں کی تعمیر کی۔ علی اعجاز کی عمر 77برس تھی ، اچانک دل کا دورہ ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔