counter easy hit

اینی میٹڈ فلم ’’اسپنج آؤٹ آف واٹر‘‘ کا باکس آفس پر پہلا نمبر

Sponge Out of Water

Sponge Out of Water

نیو یارک (یس ڈیسک) بچوں کا مقبول کارٹون کیریکٹر ’’SpongeBo‘‘ اب سمندروں سے نکل کر انسانوں کی دنیا میں آ پہنچا ہے۔ ’’اسپنج آؤٹ آف واٹر‘‘ نے ابتدائی تین دنوں میں ہی 56 ملین ڈالر کما کر اپنی دھاک بٹھا دی۔

آسکر کی نامزدگی حاصل کرنے والی فلم امریکن سنائپر 24 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ فلم اب تک 282 ملین ڈالرز سے زائد کما چکی ہے۔

سائنس فکشن فلم Jupiter Ascending 19 ملین ڈالرز کما کر باکس آفس پر تیسرا نمبر حاصل کر سکی۔ اینی میٹڈ فلم ’’اسپنج آؤٹ آف واٹر‘‘ نے تین دن میں 56 ملین ڈالر کما لئے۔