counter easy hit

اینیمیٹڈ فلم ہوم کیلئے جینیفر لوپیز کے ساؤنڈ ٹریک کی وڈیو جاری

Jennifer Lopez

Jennifer Lopez

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”ہوم” کیلئے معروف گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کی “فیل دی لائٹ”نامی ساؤنڈ ٹریک کی مکمل میوزک وڈیو جاری کردی گئی ہے۔

ہدایتکار ٹم جانسن کی یہ فلم 2007ء میں معروف مصنف ایڈم ریکس کی جانب سے پیش کی گئی چلڈرن بک “دی ٹریو میننگ آف اسمیک ڈے”سے ماخوذ ہے۔کرس جینکنز اور سوزین بورجی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر آکر چھپ جانا چاہتے ہیں۔

اس فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں اور گلوکاروں اسٹیو مارٹن،جنیفر لوپیز،ریحانہ اور جم پارسنز کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ فلم رواں سال27مارچ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔