counter easy hit

میکسیکو میں موت کی پوجا کا انوکھا تہوار

لاہور: انتہائی تیزی سے پروان چڑھنے والے اس مذہبی رجحان کی جڑیں ازطق تہذیب کی دیوی مکٹیکاسیوٹ سے ملتی ہیں جسے موت کی دیوی بھی کہا جاتا ہے

Animated festival of death worship in Mexicoمیکسیکو اور وسطی امریکہ میں ایک نیا مذہب تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے جس میں لوگ موت کی دیوی ’’سینٹا موئرٹے‘‘ کی پوجا کرتے ہیں اور اب تک اس کے پجاریوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

تیزی سے مقبول ہونیوالے اس عجیب مذہبی رجحان کی جڑیں ازطق تہذیب کی دیوی مکٹیکاسیوٹ سے ملتی ہیں جسے موت کی دیوی بھی کہا جاتا رہا ہے جو اب سینٹا موئرٹے کے نام سے مشہور ہے۔

ہر سال اس کا تہوار منایا جاتا ہے جس میں مکٹیکاسیوٹ کی جگہ سینٹا موئرٹے کو ایک خاتون کے ڈھانچے میں پیش کیا جاتا ہے اور لوگ اسے اٹھا کر سڑکوں پر گشت کرتے ہیں۔

نیوز ایجنسی کی ایک خبر میں اسے غیر مقدس اور جرائم سے بھرپور روش قرار دیا گیا تھا لیکن دوسری جانب معاشرے کے غریب اور نظر انداز کردہ طبقوں میں اس مذہب کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔