counter easy hit

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

An increase of 200 in the gold price last week

An increase of 200 in the gold price last week

فی تولہ سونا 50 ہزار 800 اور دس گرام 43 ہزار 542 روپے ریکارڈ کیا گیا ، فی اونس 5 ڈالر گھٹ کر 1257 ڈالر کا ہوگیا ، چاندی میں 20 روپے اضافہ

کراچی:عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1257 ڈالر سے گھٹ کر 1252 ڈالر ہوگئی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی ، حیدر آباد ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 600 روپے سے بڑھ کر 50ہزار800روپے ہوگئی ، اسی طرح 171روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 542 روپے ہوگئی ، گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے سے 750 روپے ہوگئی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website