counter easy hit

ہالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ اینجلینا جولی نے اپنی زندگی کا ایک اہم فیصلہ کرلیا

واشگنٹن(ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں غور کر رہی ہیں۔(بی بی سی) کے ٹوڈے پروگرام میں ایک انٹرویو میں اینجلینا جولی نے کہ اگر 20 سال قبل وہ ایسا نہ کرتیں لیکن اب جہاں ان کی ضرورت ہوگی وہ وہاں جائیں گی۔ اینجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی سفیر ہیں اور اس کے علاوہ جنسی تشدد اور ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے سرگرم رہتی ہیں۔اینجلینا جولی نے بی بی سی کے پروگرام ٹوڈے میں میزبان جسٹن ویب کو امریکی سیاست، سوشل میڈیا، جنسی تشدد اور پناہ گزینوں کے عالمی مسئلے کے حوالے سے انٹرویو دیا۔ جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں غور کر رہی ہیں تو اینجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ 20 سال پہلے مجھ سے پوچھتے، میں اس پر ہنس سکتی تھی۔۔۔ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ میری جہاں ضرورت ہوگی میں وہاں جاؤں گی، میں نہیں جانتی کہ کیا میں سیاست کے لیے ٹھیک ہوں۔۔۔ لیکن پھر میں یہ لطیفہ بھی ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیا میرے پاس کوئی راز بھی ہے۔‘ ’میں حکومتوں کے ساتھ کام کرسکتی ہوں اور میں فوجوں کے ساتھ بھی کام کر سکتی ہوں، اور میں بہت کچھ کروانے کی جگہ پر بھی ہوں۔‘ اینجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ’فی الحال‘ وہ خاموش رہیں گی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان 30 سے 40 ڈیموکریٹس کی لسٹ میں ہوسکتی ہیں کو پارٹی کی صدارت کے لیے نامزد ہیں تو انھوں نے انکار کے بجائے ’شکریہ‘ کہا۔اینجلینا جولی بی بی سی کے بچوں کے لیے ایک نئے ہفتہ وار پروگرام پر بھی کام کر رہی ہیں۔ ’اوور ورلڈ‘ کے عنوان سے یہ پروگرام آئندہ برس نشر کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں وہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر کے فرائض نبھائیں گی اور پروگرام کا مقصد سات سے 12 سال کے بچوں کو بین الاقوامی خبروں کے علاوہ ٹیکنالوجی، ماحولیات اور سوشل میڈیا جیسے موضوعات کی جانب توجہ دلانا ہے۔