لاہور: پیسر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا امکان مسترد کردیا۔

Amir rejected the possibility of leaving the Test cricket
ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عامر نے کہاکہ ایک کھلاڑی کو ہر فارمیٹ کیلیے اپنی فٹنس کا معیار برقرار رکھنے کیلیے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے،کم بیک کے بعد میں نے ابتدا میں تھوڑی مشکلات کا سامنا کیا لیکن اب مکمل فٹ اور تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کیلیے تیار ہوں۔ عامر نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس زندگی کا مشکل ترین وقت تھا، اس وقت کیریئر عروج پر تھا لیکن پابندی کا شکار ہو گیا، میں5سالہ وقفے کے بعد زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آیا ہوں،میری نوجوان کرکٹرز سے درخواست ہے کہ کبھی آگے بڑھنے کیلیے آسان راستوں کا انتخاب نہ کریں، مسلسل محنت اور کوشش سے ملنے والی کامیابی دیرپا ہوتی ہے۔








