counter easy hit

قبضہ مافیا سرغنہ منشابم پر کتنے مقدمات درج ہیں، کتنے کھربوں کے مالک نکلے؟ عامر متین نے راز فاش کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) تجزیہ کار عامرمتین نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مافیا لینڈ مافیا ہے جو براہ راست سیاست میں بااثر ہے ۔ ان کیخلاف مہم عدالت کی وجہ سے شروع ہوئی ہے ۔پروگرام مقابل میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشا بم

کوئی آج تو پیدا نہیں ہوئے ان پر 80مقدمات ہیں اوران کے زیر قبضہ کھربوں روپے کی جائیداد ہے ۔ ا ن کو پکڑ لیا جائے توبہت سارے ڈان نکلیں گے ۔ قبضہ گروپ ن لیگ کے دس سالہ دور میں زیادہ پروان چڑھے ۔قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن کیلئے علیم خان کوبنایا گیاہے جن پر خود نیب میں مقدمات ہیں جبکہ محمود الرشید بھی اتنے کلین آدمی نہیں ہیں۔کراچی میں چائنا کٹنگ اس قدر مضبوط ہے کہ حکومت بھی ان کے سامنے بے بس ہے ۔ ملک ریاض کے ساتھ سیاستدان بھی شامل ہیں۔ ملیر میں ایک پلاٹ دو کروڑ روپے کا ہے جبکہ ملک ریاض نے یہ زمین دو لاکھ روپے کے حساب سے خریدی۔تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے کہا کہ سیاستدان تو بم پال رہے ہیں اورہم نے سارا کام عدالتوں پر ڈال دیاہے ۔ آج ایک اہم کارروائی ہوئی ہے کہ نیب نے سینیٹر گلزار کے بیٹے عمار گلزار کو گرفتارکرلیاہے ۔ ان پر پاک عرب سوسائٹی میں لوگوں کے اربوں روپے لوٹنے کا لزام ہے ۔ اس سوسائٹی میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کو ملازمت پررکھ لیا ہے ۔ اسی طرح ن لیگ نے انجم وکیل کور کھا جبکہ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو رکھ لیا ہے ۔علیم خان کو گرفتار کرنے کیلئے نیب کو جرات نہیں ہورہی ہے ۔یہ بھی پراپرٹی ڈیلر تھے ۔ اسلام آباد میں انہوں نے سوسائٹی بنا کر تباہی کی جبکہ یہ سارا کچھ انہوں نے ایل ڈی اے اورسی ڈی اے کی ملی بھگت سے کیا۔ نواز شریف نے اتفاق فائونڈری کیلئے چار ارب روپے کا قرضہ لیا تھا جسے واپس نہیں کیاتھا۔انہوں نے اس صنعتی زمین کو رہائشی قرار دلوا کر ملک ریاض کو فروخت کردیا ۔ ملک ریاض نے بحریہ میں 6 ارب کا بلاول ہائوس بنا کردیاہے تو انہیں وہ کراچی میں کیسے پکڑیں گے ۔ فواد چودھری پی ٹی وی کی طرف نہیں جاتے ریڈیو پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ ارشد خان جو چیئرمین پی ٹی وی ہیں انہوں نے ہی بجلی کے بلوں میں 35روپے لگائے تھے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ن لیگ کیلئے بڑا کام کر دیا، سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث پولیس کے سپاہیوں کو معطل، بڑے 12مرکزی ملزمان میں شامل اعظم سلیمان کو سیکرٹری داخلہ لگا دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین نے انکشاف کیا ہے کہ میری یہ ذاتی تھیوری ہے کہ ن لیگ والے اس لئے کمفرٹ ایبل ہیں کہ آگے ٹیم نے پرفارم کرنا ہوتا ہے اور پرفارمنس بھی انہوں نے دینی ہوتی ہےاور تحریک انصاف جو احتساب کا عمل آگے کرنا ہے وہ بھی بیوروکریٹس کے ذریعے کرنا ہے، بیوروکریٹس سے متعلق جو سلسلہ پہلے سے چل ہی رہا تھا کہ نیب کے کیسز اعظم خان پر بھی ہیں تحریک انصاف نے جو آئی بی کے چیف لگائے ہیں ان پر بھی ہیں، سی بی آر والے پر بھی ہیں، یہ سب ن لیگ کی بیوروکریٹس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔