counter easy hit

محمد عامر کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کر لیا گیا

312366_61519517. [downloaded with 1stBrowser]

amir in supar leag

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے لیے تین سو آٹھ ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے جن میں سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کا نام بھی شامل ہے۔ لیگ کے سفیر رمیز راجہ اس فیصلے پر پھر پھٹ پڑے ہیں۔
لاہور: (یس اُردو) پاکستان سپر لیگ ڈرافٹنگ کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ پی سی بی نے پانچ کیٹیگریز کے لیے تین سو آٹھ ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پلاٹینیم کیٹیگری میں ستائیس، ڈائمنڈ میں اکتالیس، گولڈ میں انسٹھ، سلور میں ایک سو بائیس اور ایمرجنگ میں انسٹھ کرکٹرز کو شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے لیے سلیکٹرز نے ایک سو سینیتس پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دی جن میں سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ اور محمد آصف تو نہیں ہیں البتہ نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر پی ایس ایل میں ایکشن میں ہونگے۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں انگلینڈ کے انسٹھ، ویسٹ انڈیز کے اڑتیس، سری لنکا کے بائیس، آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے دس، س کھلاڑی شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے سات، زمبابوے کے چھ اور آئرلینڈ کے چار کرکٹرز کو بھی پاکستان سپر لیگ کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔