counter easy hit

بنگلا دیش پریمئر لیگ میں محمد عامر اور محمد حفیظ کا ٹکرائو

BPLHafeezandAmir_12-8-2015_206705_l. [downloaded with 1stBrowser]میرپور……بنگلادیش پریمئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس اور چٹاگانگ وائیکنگز کےمیچ کے دوران محمد حفیظ اور محمد عامرکی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب محمد حفیظ نے محمد عامر کی بولنگ کا سامنا کیا، محمد عامر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے محمد حفیظ کو صرف ایک رن پر وکٹ کے پیچھے کیچ آئوٹ کرادیا۔واضح رہے کہ محمد حفیظ نے محمد عامر کے ساتھ بنگلہ دیش لیگ کی ٹیم میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے چٹاگانگ وائکنگزکی ٹیم کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کردیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کسی دوسری ٹیم نے انہیں پیشکش کی تو وہ بنگلہ دیشی پریمئر لیگ کھیلیں گے۔بعد ازاں انہوں نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامنائٹس کی ٹیم کے ساتھ معاہد کرلیا تھا۔ایک انٹرویو میںمحمد حفیظ نے محمد عامر سے بیان میں کہا تھا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ نہیں کھیل سکتے۔