counter easy hit

عامر اور کوہلی ایک دوسرے کی صلاحیتوں کے معترف

لاہور: قومی فاسٹ بائولر نے بھارتی کپتان کو اپنا فیورٹ بلے باز قرار دے دیا ، کوہلی کی وکٹ آدھی ٹیم کو آئوٹ کرنے کے مترادف ہے: فاسٹ بائولر

Amir and Kohli accredited each other's capabilitiesمحمد عامر اور کوہلی ایک دوسرے کے مداح نکلے، بھارتی کپتان کے بعد قومی فاسٹ باؤلر نے ویرات کو اپنا فیورٹ بلے باز قرار دے دیا۔ محمد عامر کو کوہلی کے بلے بھی بہت پسند ہیں۔ محمد عامر اور ویرات کوہلی دونوں ہی ایک دوسرے کے مداح نکلے۔ فاسٹ باؤلر کہتے ہیں کہ کوہلی کی تعریف سے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ، انہیں بھی بھارتی بلے باز کی بیٹنگ اچھی لگتی ہے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ ویرات کے بلے بہت شاندار ہوتے ہیں، کوہلی کی وکٹ آدھی ٹیم کو آؤٹ کرنے کے مترادف ہے۔ قومی گیند باز کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کو سپورٹ کریں، سوشل میڈیا پر لفظی جنگ اچھی نہیں۔