counter easy hit

طاہر شاہ کے گانے پر امریکیوں کے دلچسپ تبصرے

American Top

American Top

کہتے ہیں جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے اور طاہر شاہ کا جادو سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا پر چل گیا ہے
کراچی (یس اُردو) طاہر شاہ کے سُروں کا جادو کراچی میں امریکی قونصل خانے کے عملے پر بھی چل گیا ، کوئی ویڈیو دیکھ کر حیران تو کوئی طاہر شاہ کے گیٹ اپ اور پرفارمنس سے پریشان ، دلچسپ جملوں سے سجی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ۔گانا اچھا ہے یا برا ، اس بحث سے قطع نظر طاہرشاہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں ، طاہر شاہ سے متاثر ہونے والوں میں کراچی کے امریکی قونصل خانے کا عملہ بھی شامل ہے ۔ قونصل خانے کا عملہ طاہر شاہ کا گانا سن کر اور ویڈیو دیکھ کر حیران اور پریشان ہوتا رہا ۔عملے کا رد عمل برجستہ جملے اور حیرت کی ویڈیو فیس بک پرشائقین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے ۔ کسی نے ویڈیو کی کوالٹی پربات کی تو کوئی طاہر شاہ کے گیٹ اپ پرحیران ہوتا رہا ۔کچھ روز پہلے امریکی اخبار نے طاہر شاہ کی مقبولیت پر انہیں یوٹیوب سٹار کا خطاب دیا تھا