counter easy hit

امریکی سنگر بیونسے ساڑھی پہننے پر سخت تنقید کی زد میں

American singer

American singer

لاس اینجلس …. امریکی گلو کارہ بیونسے ایک نئے گانے کی ویڈیو میں ساڑھی زیب تن کرنے پر سخت تنقید کی زد میں آگئیں۔ انہوںنے برطانوی راک بینڈـ کولڈ پلے کے تازہ گانے  ہائم فار دی ویک اینڈ  میں ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔ گو کہ گانے میں ان کی موجودگی بہت کم وقت رہی ہے اور انہیں ہولی کا تہوارمناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔گاناممبئی میں فلمایا گیا ہے ۔بیونسے کے پرستاروں اور ناقدین کاکہنا ہے کہ بیونسے جس معاشرے سے تعلق رکھتی ہیں اس کی عکاس ساڑھی اور بھارتی طرز کے زیورات نہیں ہیں۔ ٹوئیٹر پر گانے کو بہترین قرار دیا گیا لیکن بیونسےکے لباس پر سخت تنقید کی جا رہی ہے ۔ اس گانے میں سونم کپور کی بھی ایک جھلک دکھائی گئی ہے جو چند سیکنڈ کی ہے