counter easy hit

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپئیرز نے بچوں کے لئے ریاضی سیکھنا شروع کردی

Britney Spears

Britney Spears

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپئیر نے ریاضی سیکھنا شروع کردی ہے تاکہ اپنے بچوں کی پڑھائی میں مدد کرسکیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاپ گلوکارہ برٹنی اسپئیر نے اپنے بچوں کو پڑھائی میں مدد کے لئے خود الجبرا کی کلاسیں لینا شروع کر دی ہیں ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم ان کے لئے نہایت اہم ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پاپ اسٹار نے مزید کہا کہ بچوں کو اچھے نتائج پر تحفے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے۔اچھے گریڈ پر ہر ماہ کوئی کھلونا یا کوئی اور تحفہ بچوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنتا ہے۔