counter easy hit

امریکی صدر کا شاہ عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Shah Abdullah and Obama

Shah Abdullah and Obama

واشنگٹن (یس ڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کے انتقال پردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز مخلص اور نڈر رہنما تھے۔ وہ مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے امریکا سعودی تعلقات کی اہمیت پریقین رکھتے تھے۔

صدر بارک اوباما کا مزید کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب نے دوست ممالک کی حیثیت سے متعدد چیلنجوں کا سامنا کیا۔

شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی خدمات ہمیشہ قدرکی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔