counter easy hit

امریکی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر 12 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے

John Kerry

John Kerry

اسلام آباد (یس ڈیسک) ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری دو روزہ دورے پر 12 جنوری بروز سوموار اسلام آباد پہنچیں گے۔

اپنے دورے میں جان کیری وزیر اعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جان کیری سے عشائیہ پر ملاقات ہو گی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی وزیر خارجہ جی ایچ کیو میں ظہرانے پر ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 13 جنوری بروز منگل سٹریٹجک مذاکرات کے لئے دفتر خارجہ جائیں گے۔