counter easy hit

بالی ووڈ فلموں کے امریکی نژاد فنکار ٹام آلٹر چل بسے

لاہور: ٹام الٹر کے والد سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے ، بھارتی فلم انڈسٹری کی طرف سے پدما شری ایوارڈ بھی حاصل کیا

American-based actor of Bollywood movies Tom Alter passed awayبھارتی فلموں، ڈراموں اور تھیٹر کے مقبول فنکار ٹام آلٹر ممبئی میں چل بسے، ان کی عمر 67 برس تھی اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1976 میں فلم “چرس” سے کیا۔ انہوں نے ٹی وی اور تھیٹر کے علاوہ 300 سے زائد فلموں میں اداکاری بھی کی ۔ بھارتی حکومت کی طرف سے انہیں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹام آلٹر کو عام طور پر انگریز اداکار کہا جاتا تھا لیکن وہ انگریز نہیں بلکہ امریکی نژاد بھارتی تھے۔

ان کا مسیحی خاندان سے تعلق تھا جبکہ ان کے والد کی پیدائش سیالکوٹ میں ہوئی تھی ۔ ٹام آلٹر نے بالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں اداکاری کی جس میں عاشقی جیسی سپرہٹ فلم قابل ذکر ہے۔ اس فلم میں ہوسٹل وارڈن کے کردار میں انہیں بے حد سراہا گیا ،

ٹام آلٹر نے اداکاری کا آغاز اداکار راجیش کھنہ کی فلم “ارادھنا” سے متاثر ہو کر کیا ۔ یہ فلم ٹام نے کئی بار دیکھی اور اس کے بعد اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہیں بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا جن میں صاحب بہادر، چرس، پرورش، ہم کسی سے کم نہیں، نوکری، سردار اور قدرت جیسی فلمیں شامل تھیں۔