counter easy hit

امریکا پاکستان اور دیگر ملکوں کی کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو سے جاسوسی کر رہا ہے، روسی ادارہ

Hard Drive

Hard Drive

ماسکو (یس ڈیسک) روس کے سوفٹ وئیر بنانے والے ایک ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارہ کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیوز میں جاسوسی کے پروگرامز انِسٹال کررہا ہے۔

یہ ہارڈ ڈرائیوز پاکستان میں بھی پائی گئی ہیں۔ روس کے اینٹی وائرس سوفٹ وائر بنانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اسے 30 ممالک میں ایسی کمپیوٹر ہارڈڈرائیوز ملی ہیں جن میں جاسوسی کے پروگرامز انسٹال کئے گئے ہیں۔

یہ پروگرامز ہارڈ ڈرائیو فارمیٹ کرنے پر بھی موجود رہتے ہیں اور ہر بار کمپیورٹر آن کرنے پر از خود کام کرنے لگتے ہیں۔ روسی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ہارڈ ڈرائیوز روس، پاکستان، افغانستان، چین، مالی، شام، یمن اور الجیریا میں پائی گئی ہیں۔

ادارے نے اس منصوبے کو شروع کرنے والے ملک کا نام نہیں بتایا تاہم یہ واضح کیا ہے کہ جاسوسی کے یہ پروگرام، امریکی ادارے این ایس اے کے بنائے گئے ایک کمپیوٹر وارم سے قریب ہے۔