counter easy hit

امریکہ میں منعقدہ عالمی مشاعروں میں لتا حیا کی شرکت

Lata Haya

Lata Haya

ممبئی (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ) امریکہ میں منعقدہ عالمی مشاعروں میں شرکت کے بعد لتا حیا اپنے وطن ہندوستان واپس لوٹ آئی ہیں۔شمالی امریکہ کے نیوجرسی میں النور انٹر نیشنل کی جانب سے حال ہی میں عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں لتاحیا سمیت ہندوستان پاکستان اور دیگر ممالک کے شعراء اور شاعرات نے شرکت کی۔جن میںسریندر شرما’ طاہر فراز’ خوشبیر سنگھ شاد’ اور سیما نقوی کے نام قابل ذکر ہیں۔

اسی طرح شمالی امریکہ کی انجمن ” محبانِ اُردوآف نارتھ امریکہ” کی جانب سے ایک عظیم الشان عالمی مشاعرہ ”مشاعرہ جشنِ بہار”کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لتا حیا سمیت دیگر ممالک کے شعراء اور شاعرات نے شرکت فرمائی۔

دونوں عالمی مشاعروں میں اُردو کے شیدائیوں نے لتاحیا کے کلام کو کافی داد و تحسین سے نوازا اور انہیں بار بار سُنا۔

America Mushaira

America Mushaira

ڈاکٹر محمد راغب ڈاکٹر محمد طالب دیشمکھ ممبئی۔
موبائل نمبر ۔09422926544