yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
    • ابرار احمد میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، کاویہ مارن نے ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کو خریدا،اس کے بعد آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز کی مالکہ کو شدید تنقید کا سامنا ، ان کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • ابرار احمد میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، کاویہ مارن نے ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کو خریدا،اس کے بعد آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز کی مالکہ کو شدید تنقید کا سامنا ، ان کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل
    • خطرناک آبناؤں سے گزر کر سعودی تیل لے جانے والا ٹینکر ممبئی پہنچ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
    • نیشنل پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل کی کامیاب انتخابی مہم, مختلف میڈیا گروپس مکمل حمایت کا اعلان
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • ابرار احمد میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، کاویہ مارن نے ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کو خریدا،اس کے بعد آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز کی مالکہ کو شدید تنقید کا سامنا ، ان کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

امریکہ کو آخر کس نے شکست دی؟

Yes 2 Webmaster January 26, 2015January 26, 2015 1 min read
Nato Forces
Nato Forces
Nato Forces

تحریر : علی عمران شاہین
”ہم جو کہتے ہیں وہ ویسے ویسے، بغیر کسی حیل و حجت اور چون و چرا کے مان لو ورنہ…” اور پھر 7اکتوبر2011ء کی شب دنیا کی واحد سپرپاور امریکہ نے دنیا کے سب سے بڑے جنگی اتحاد نیٹو کے ساتھ مل کر اس نحیف و نزار ملک افغانستان پر لاکھوں من بارود برسانا شروع کیا جس کی دنیا کے نقشے پر کوئی حیثیت نہیں تھی، جس کی آبادی کا بڑا حصہ پڑوسی ملکوں میں مہاجرین کی زندگی بسر کر رہا تھا… جہاں آج کی چکاچوندھ دنیا اور ترقی کے سونامی کا نام و نشان نہیں تھا… یہ کیسی جنگ تھی کہ جس میں سارا جہاں اپنے تمام تر لائو لشکر اور قوت و ہیبت کے ساتھ دوسری طرف کے بے آب و گیا صحرائوں، ریگزاروں، بیابانوں اور کوہستانوں پر حملہ آور ہو گیا تھا ،جہاں انسان بھی دیکھنے کو نہ ملتا تھا، کہا گیا یہ آپریشن اینڈیورنگ فریڈم Operation Enduring Freedom یعنی ” آپریشن برائے پائیدار آزادی” ہے۔ پھر جب دنیا کے سب سے بڑے جنگی اتحاد کی جانب سے کئی ہفتوں کی آتش و آہن کی بے پناہ بارش سے بات نہ بنی تو امریکہ نے اپنے اسلحہ خانہ سے وہ بم نکال لیا جسے ”ڈیزی کٹر” کہا جاتا ہے۔ اس بم کا وزن 15ہزار پائونڈ یعنی 6ہزار 8سو کلوگرام ہے جو دنیا میں ایٹم بم کے بعد سب سے بڑا اور سب سے خطرناک ہتھیار ہے۔ امریکہ کہتا ہے کہ یہ بم جہاں گرتا ہے ایک مربع کلومیٹر کے علاقے کو مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ بم ویت نام کے خلاف اپنی جنگ میں امریکہ نے خصوصی طور پر تیار کیا تھا تاکہ بڑے بڑے جنگلات کو جہاں ویت نامی گوریلے چھپے ہوتے تھے، اس کے ذریعے سے بھسم کر کے ختم کیا جائے۔ پھر امریکہ نے ان بموں سے وسیع جنگلات ملیامیٹ بھی کئے تھے لیکن اسے وہاں ایسی ہزیمت اٹھانا پڑی کہ آج بھی امریکی ویت نام کا نام سن کر کانپ اٹھتے ہیں۔

ویت نام کے بعد ان بموں کا استعمال افغانستان میں ہوا جب ان بموں نے اس بے کس و بے یارومددگار ملک کا چپہ چپہ کھدیڑ ڈالا تو تبھی سپرپاور کے کمانڈوز نے زمین پر ”فاتحانہ” قدم رکھے تھے۔ پھر 13سال سے زائد کا عرصہ گزرا، امریکہ ہی نہیں اس کے اتحادی نیٹو نے اپنی تاریخ کی سب سے لمبی جنگ لڑی ، اس عرصہ میں نئے سے نئے فوجی آپریشن لانچ ہوئے۔ امریکی اور نیٹو ممالک کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے ہر روز کی ناکامی کے ساتھ نئی سے نئی ٹیکنالوجی ایجاد کر کے افغانستان میں اتاری۔جنگی گاڑیاں لوہے کا پہاڑ بنیں۔جنگی طیارے بغیر پائلٹ کے سامنے آئے۔خلائی سیاروں اور ڈرون طیاروں سے جاسوسی کر کر کے ایک ایک پتھر پر بم مارا گیا۔ ایک ایک حصہ کھدیڑا گیا لیکن… افغانستان توفتح نہ ہوا البتہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں میںان کے مایہ ناز کمانڈوز کے تابوتوں کی قطاریں اترتی رہیں۔ آخرکار 27اکتوبر 2014ء کو برطانیہ نے ہلمند کا کیمپ بیسشن خالی کیا تو 28دسمبر 2014ء کونیٹو نے یکطرفہ طور پر ہی افغان مشن کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ 28دسمبر کے روز عالمی شہرت یافتہ برطانوی اخبار دی گارڈین اور دی آبزرور میں صحافی ولیم ہوٹن کا کالم چھپا جس کا عنوان تھا:
Right-of-centre ideology has lost us the war in Afghanistan and much more besides
The ignominious retreat from Afghanistan is emblematic of a wider malaise that is afflicting Britain today

”ہماری افغان جنگ میں شکست اور دیگر ہزیمتوں کی وجہ دائیں بازو کے سیاسی نظریات ہیں۔ افغانستان سے شرمناک، ذلت آمیز پسپائی، ایک وسیع اور لمبی بے چینی کی عدالت ہے جو برطانیہ کو ذلیل و رسوا کر رہی ہے اور ایذا دے رہی ہے۔” اس کالم کا آغاز کچھ یوں کیا گیا :”برطانیہ کے بارے میں اس کا اپنا نظریہ یہ ہے کہ ہم جنگیں جیتتے ہیں، آج ہماری فوج اگرچہ ماضی سے چھوٹی ہے لیکن اب بھی یہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ ہماری شکست ناقابل تصور ہے لیکن افغانستان میں برطانیہ کو ایک عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ اتنی زبردست شکست کہ اس کی مثال گزشتہ نصف صدی میں نہیں ملتی اور اگر بات دلائل و براہین سے کریں تو زمانہ جدید کی بدترین شکستوں میں سے ایک۔ سچ بہت کڑوا ہے کہ ہم آج کوئی عظیم معاشی قوت نہیں ،ہم ٹیکنالوجی کی کوئی قوت نہیں ہیں اور نہ عسکری قوت ہی ہیں۔ ہمارے ملک میں تین وزیراعظم اورچھ وزیردفاع گزر گئے لیکن 8سال میں ہم 40ارب پائونڈ خرچ کر کے بھی افغان صوبہ ہلمند میں کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہیں کر سکے(یاد رہے کہ برطانوی فوج کو افغانستان میں سب سے مرکزی کردار صوبہ ہلمند میں دیا گیا تھا)۔

لکھا گیا کہ برطانوی فوج کی بہادری پر شک تو نہیں کیا جا سکتا، ہمارے453فوجی قتل ہوئے، 247نے اعضاء گنوائے اور 2600 نے زخم اٹھائے جبکہ دوسری طرف ہزاروں افغانی جان سے چلے گئے۔ اس سب کے باوجود آج بھی ہلمند میں کوئی منظم یا مستحکم حکومت نہیں ہے۔ صوبے کی معاشی بحالی کی امید نہیں، ہیروئن کی پیداوار عروج پر ہے، باہمی لڑائیاں بھی کم نہیں ہوئیں۔ اگر ہلمند میں برطانیہ کی فتح کا مطلب جنوبی افغانستان کو محفوظ بنانا تھا تو ہمارے آخری ٹھکانے میں آخری حقیقت یہ ہے کہ ”برطانیہ اب کم محفوظ ہے۔”

اسی حقیقت کا اعتراف تو سپرپاور امریکہ کے صدر باراک اوباما نے 28دسمبر کی پسپائی کے موقع پر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”افغانستان اب بھی خطرناک ملک ہے۔”… جی ہاں! وہی امریکہ جس کے افغانستان میں اترنے والے لاکھوں فوجی اب ذہنی و نفسیاتی امراض کا شکار ہیں۔ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی گنجائش نہیں تو ڈاکٹر بھی کم پڑ چکے ہیں۔8لاکھ کی تصدیق تو امریکی ذرائع ابلاغ کرتے ہیں۔ کیا یہی وہ امریکہ ہے جس نے 7اکتوبر2001ء کو جب افغانستان پر چڑھائی کی تھی تو اس نے سب کچھ پائوں تلے کچل دیا تھا لیکن اب وہی افغانستان ہے اور اس کا2001ء کا حکمران ملا محمد عمر جس کا تعاقب تک کرنے سے اب سپر پاور امریکہ نے انکار کر دیا ہے اور امریکہ اس ملا محمد عمر کے قدموں میں پڑا اپنے کٹھ پتلیوں کے ذریعے سے انہیں حکومت میں شامل ہونے کی منتیں دے رہا ہے۔

کہاں ہیں وہ عقل سے پیدل ،جبری دانشور اور اپنے ہی خیالات کے گھوڑے دوڑانے والے فلسفی کہ جو کہتے تھے اور اب بھی جھوٹ چھپانے کو کہتے ہیں کہ افغان جہاد میں روس کو شکست دینے میں اصل کردار امریکہ کا تھا۔ اب تو کوئی بتائے کہ اپنے زمانے کی سپرپاور برطانیہ کو جب اسی افغان قوم نے 1842ء اور پھر 1880ء میں دوبار عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا تو اس وقت ان کے پیچھے کون سا امریکہ تھا؟ آج انہوں نے امریکہ سمیت 48ملکوں کے اتحاد کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے الٹے پائوں دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کیا ہے تو اس کے پیچھے آج کون سا ”امریکہ” ہے؟جب غور و غزنی سے اٹھنے والے انہی افغانوں نے طاقت کے نشے میں ڈوبے ہند کے کتنے ہی راجوں مہاراجوں کو درجنوں بار روندا تھا اور ایک ہزار سال تک ہند پر مسلمانو ں کی حکومت کی بنیاد ڈالی تھی تو اس وقت پس پردہ کون تھا…؟ اور اگر آج بھارت آج کے غوریوں اور غزنویوں سے تھرتھرکانپ رہا اور شکست خوردہ برطانیہ اور امریکہ کو دہائیاں دے رہاہے تو پس پردہ کون ہے…؟

Ali Imran Shaheen
Ali Imran Shaheen

تحریر : علی عمران شاہین

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Obama and Modi
Previous Post امریکا بھارت گٹھ جوڑ، ایشیا کے لئے خطرے کی گھنٹی
Next Post عجیب مشکل
Pakistan

Related Posts

وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

March 13, 2026

ابرار احمد میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، کاویہ مارن نے ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کو خریدا،اس کے بعد آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز کی مالکہ کو شدید تنقید کا سامنا ، ان کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل

March 13, 2026

خطرناک آبناؤں سے گزر کر سعودی تیل لے جانے والا ٹینکر ممبئی پہنچ گیا

March 13, 2026

جسم فروش ماں کی خود غرضی، بااثر اور متمول خاندان کے فرد کی خودسری نے اسے بدقماش خاتون کے چنگل میں پھنسا دیا جہاں اسکی جواں سال بیٹی بھی اسی نگری کا شکار بن گئی

March 12, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.