counter easy hit

سٹاک ہوم میں فرہ غفور اور رضوانہ خان کی طرف سے ایدھی فاونڈیشن کے لیے فنڈریزنگ کا اہتمام کیاگیا

Fundraising Party

Fundraising Party

سفیر پاکستان جناب طارق ضمیراوران کی اہلیہ منزہ طارق صاخبہ چیرٹی تقریب کے مہمان خصوصی تھے سٹاک ہوم (کاشف عزیزبھٹہ سے) جب بھی پاکستان کے بڑے سماجی رہنماوں اور کارکنوں کا زکر آتاہے تواس میں بین القوامی شہرت یافتہ سماجی رہنماایدھی فاونڈیشن ٹرسٹ کے بانی عبدالستار ایدھی کانام سرفہرست آتاہے۔فرشتہ صفت سادہ مزاج جسم پرمعمولی کپڑے اور پیروں میں عام سی چپل پہننے والے ڈاکٹر عبدالستار ایدھی جو اب تک ان گنت ملکی اور غیرملکی ایوارڈبھی خاصل کرچکے ہیں اور ان کوامن کا نوبل پرائز دینےکیلئے انٹرنیٹ پر ایک آن لائین مہم بھی شروع کی گئی ہےجس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 40 ہزار سےزائدافرادخصہ لےچکےہیں۔اورجوجاری ہے۔۔سویڈن کے دارالخکومت سٹاک ہوم میں ہفتہ کی شب معروف سماجی کارکن فرہ غفور۔رضوانہ خان ۔اور ان کی دوستوں کی جانب سے ایدھی فاونڈیشن ٹرسٹ کے لیے فنڈر یزنگ کااہتمام کیاگیا۔

جس میں بڑی تعدادمیں سٹاک ہوم اورگردونواح سےخواتین وحضرات نےبھرپورشرکت کی۔فنڈریزنگ تقریب میں زندگی کے تمام شعبہ ہائےجات سےتعلق رکھنےوالےلوگوں نےشرکت کی جن میں سویڈن میں موجود پاکستانی بزنس کمیونٹی ۔فلاحی وسماجی تنظیمات کےنمائیندگان اور سویڈش فیملیز شامل ہیں ۔تقریب کی نظامت تقریب کی میزبان فرہ غفور نےسرانجام دیےاور خاضرین کوایدھی فاونڈیشن کےلیےفنڈریزنگ کےمقصد اور اس کی افادیت سےاگاہ کیا۔فرہ غفورنےپاکستان اور پاکسان سےباہرایدھی فاونڈیشن کےتحت جاری پروگامزکی تفصیل بتایئ اور خاضرین کواگاہ کیا۔تقریب کےمہمان خصوصی جناب سفیرپاکستان طارق ضمیرصاخب نےاپنےخطاب میں خاضرین کاشکریہ اداکیااور فنڈریزنگ تقریب منعقدکرنےپرتقریب کی آرگنائیزرز کی کاوشوں کوسراہا اوران کومبارکبادپیش کی۔جناب طارق ضمیرصاخب نے بھی عبدالستارایدھی کی زندگی اور ان کےانسانیت کےلیےان گنت کارناموں پرروشنی ڈالی اورکہاکہ عبدالستارایدھی جیسے لوگ پاکستان کاسرمایہ ہیں اور ہم سب کوان کی تقلید کرتےہوئےنیکی کےکاموں میں بڑچڑ کرخصہ لینا چاہیے۔

تقریب میں بچوں کےلیےمیوزیکل چیئرکااہتمام بھی کیاگیااس کےعلاوہ فنڈریزنگ کی اس تقریب میں لاٹری کی قرعہ اندازی میں انعام نکلنےپرسفیرپاکستان طارق ضمیر کےہاتھوں خاضرین میں انعمات بھی تقسیم کیےگئے۔ فنڈریزنگ کےدوران اکٹھی ہونےوالی رقم 31700 کےقریب تھی۔ اس تقریب کی میڈیا کوریج آئی دیسی سویڈن میڈیاچینل کے سی ای او شہزادانصاری اور ان کی ٹیم نےکی۔سٹاک ہوم کےبہترین ریسٹورانٹ نےاس تقریب کےلیےکھاناسپانسرکیاجبکہ مختلف پاکستانی کمپنیز نے اس تقریب کے لیے تخایف سپانسرزکئے ۔تقریب کےآخرمیں فنڈریزنگ تقریب کی آرگنائزرز نےچئرٹی تقریب میں خصوصی آمدپرسفیرمخترم طارق ضمیراوران کی اہلیہ منزہ طارق صاخبہ کےساتھ تمام پاکستانی سویڈش اور غیرملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Fundraising Party

Fundraising Party